لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کی اور مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے 25 نومبر کو مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
پولیس نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کیا تھا۔