لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف9 کارروائیوں میں 363 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں پارسل سے 5 کلو آئس اور 3 کلو کیٹامائن برآمدکرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔پشاور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 504 گرام ہیروئن برآمد،راوی موٹر وے ٹول پلازہ لاہور میں دو ملزمان سے 84 کلو افیون اور 120 کلو چرس برآمد،کوٹ عبد المالک موٹر وے لاہور پر 3 ملزمان سے 54 کلو افیون اور 48 کلو چرس برآمد،سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 17 کلو چرس برآمد،زخہ خیل خیبر سے 5.5 کلو ہیروئن، 9 کلو چرس اور 1.5 کلو مشکوک مواد برآمد،ایم ون اسلام آباد کے قریب دو مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان سے 14 کلو چرس برآمد،فیروز پور روڈ لاہور پر ملزم سے 208 گرام چرس اور 343 گرام حشیش آئل برآمدکرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔