راجہ قمر السلام چوہدری نثارکیساتھ ملاقات کی وضاحت پیش کریں، چوہدری احسان الحق

اسلام آباد (سدھیر احمد کیانی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماءچوہدری احسان الحق نے کہا ہے کہ راجہ قمر السلام چوہدری نثارکیساتھ ملاقات کی وضاحت پیش کریں کہ آیا یہ ملاقات پارٹی پالیسی اور قیادت کی منظوری سے ہوئی ہے یا ذاتی مفادات کے حصول اور اپنی سیاست کو نچانے کی کوشش ہے،حلقے کے با غیرت عوام راجہ قمر السلام کی چوہدری نثار کیساتھ ملاقات پر سخت مایوس اور شدید غم و غصے میں ہیں،چوہدری نثار اگر مریم نواز کے پیچھے نہیں چل سکتے تو حلقے کے لوگ چوہدری نثار کے 24 سالہ بیٹے کے پیچھے کیسے چل سکتے ہیں،لیگی راہنماء چوہدری احسان الحق نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،چوہدری احسان الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حلقہ این اے 53 سیاست کا محور بنا ہوا ہےجہاں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے بہت سارے امیدوار میدان میں ہیں جن میں نعیم اعجاز اور راجہ قمر السلام اور دیگربھی شامل ہیں، راجہ قمر السلام کے ایک اقدام کی وجہ سے حلقے کے عوام شدید غم و غصے کی حالت میں ہیں،راجہ قمر السلام اس حوالے سے وضاحت پیش کریں کہ انکی چوہدری نثار کیساتھ ملاقات پارٹی پالیسی کا حصہ اور قیادت کی منظوری سے ہوئی ہے یا اپنے ذاتی مفاد اور سیاست کو بچانے کی کوشش ہے، انکامنافقانہ طرز عمل کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،چوہدری نثار نے جب لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تو علاقہ کے عوام نے انہیں چھوڑ دیا اور پھر 2018ء کے انتخابات میں انکو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا، چوہدری نثار نے یہ بیانیہ بنایا تھا کہ وہ مریم نواز کے پیچھے نہیں چل سکتے کیونکہ وہ سیاست میں ان سے جونیئر ہیں، اگر چوہدری نثار مریم نواز کے پیچھے نہیں چل سکتے تو حلقے کے لوگ چوہدری نثار کے 24 سالہ بیٹے کے پیچھے کیسے چل سکتے ہیں، چوہدری نثار اپنا بیانیہ وہ بنائیں جو قابل قبول ہو،چوہدرینثار کیساتھ چھپ کر ملاقات کرنے کے بعد حلقے کے باشعور اور با غیرت پارٹی ورکرز کا قمر السلام کیساتھ کھڑا ہونا مشکل ہے،قمر السلام اگر حلقے کے عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے تو سیاست سے کنارہ کشی کر لیںاور بے بسی کا ڈھونگ مت رچائیں۔

مزید پڑھیں: ’ بلاول وزیراعظم کے امیدوار ہیں، زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے‘،خورشید شاہ

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ