اینٹی نارکوٹکس فورس نے ممنوعہ سی بی ڈی آ ئل سے بھرے ویپس کی آن لائن فروخت میں ملوث بین الصوبائی گروہ کو گرفتارکر لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ممنوعہ سی بی ڈی آ ئل سے بھرے ویپس کی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے بین الصوبائی گروہ کو گرفتارکر لیا ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق سی بی ڈی آئل سے بھرے ویپس کے خلاف اے این ایف نے کامیاب آپریشن کیا اور پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں بیک وقت کارروائیاں کی گئیں۔ویپس کی تقسیم میں ملوث بین الصوبائی منشیات فروش گروپ کو نشانہ بنا تے ہوئے 8 افراد گرفتارکئے گئے۔

دوران آپریشن چرس کے تیل سے بھرے ویپس، سی بی ڈی آئل، ٹی ایچ سی آئل، بھنگ کے پودے سے بنے سگریٹ رول برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ چرس کا تیل، افیون اور چرس سمیت دیگر غیر قانونی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان قدرتی مصنوعات اور ادویات کی فروخت کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ای کامرس پلیٹ فارم کو منشیات کی سپلائی کے لیے استعمال کیا گیا۔ملزمان کارگو کمپنیوں کے ذریعے بیرونی ممالک سے ممنوعہ اشیاء درآمد کرتے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ اے این ایف آن لائن کاروبار کے لیے حکومتی قوانین اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ والدین نوجوانوں میں ویپ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں ۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ