انسٹاگرام میں 1 کروڑ 30 لاکھ نئے فعال صارفین کا اضافہ

فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے 2023 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینسر ٹاور سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈ ہونے کی کل تعداد 20 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اس دوران ٹِک ٹاک کی ڈاؤن لوڈ ہونے کی تعداد 4 فیصد اضافے کے بعد 73 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچی،سینسر ٹاور کے ایک عہدے دار ابراہیم یوسف کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام نے خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کے اعتبار سے ٹک ٹاک کو گزشتہ چند سالوں میں مات دی ہے۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک ایپ 2016 میں لانچ کی تھی، بعد ازاں کمپنی نے 80 کروڑ ڈالر میں سوشل میڈیا سائٹ میوزیکل ڈاٹ لی کو خرید کر ایپ میں ضم کر لیا تھا جس کے بعد ٹک ٹاک امریکا میں سب سے زیادہ ڈان لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی تھی۔

سینسر ٹاور کے مطابق 2018 کے ابتدائی شش ماہی میں ٹک ٹاک صرف ایپل کے ایپ اسٹور سے 10 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی گئی تھی۔

2020 میں کوویڈ وبا کے دوران ٹک ٹاک مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ اس ہی سال انسٹاگرام نے ریلز فیچر متعارف کرایا جو ٹک ٹاک کی طرح جینریشن زی کو پلیٹ فارم سے جوڑے رکھنے کی ایک کوشش تھی۔

2021 اور 2022 میں ٹک ٹاک کی انسٹاگرام پر برتری میں کمی واقع ہوئی۔ 2023 کے آخری تین مہینوں میں انسٹاگرام میں 1 کروڑ 30 لاکھ نئے فعال صارفین کا اضافہ ہوا جبکہ اس دوران 1 کروڑ 20 لاکھ صارفین نے ٹک ٹاک کو چھوڑا اور پلیٹ فارم نے 2023 کو 112 کروڑ فعال صارفین کے ساتھ ختم کیا۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ