غیر رجسٹرڈ سیل فونز کی ریگیولرائزیشن کیسے کرائی جائے؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمرشل امپورٹرز کے لیے غیر رجسٹرڈ سیل فونز کی ریگیولرائزیشن کے طریقِ کار کا اعلان کردیا۔

تمام سیل فونز کی رجسٹریشن پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کرے گی۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 01 مجریہ 2019 میں چند ترامیم کی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق پہلے سے ٹائپ اپرووڈ فونز کے لیے پاکستان ٹیلی کیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ آف کلیئرنس تمام کمرشل امپورٹرز پر اطلاق پذیر ہوگا۔

پی ٹی اے کے طریقِ کار سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے سے منظور شدہ آئی ایم عی آئی بیسڈ ڈیوائسز کے لیے ٹیکنیکل اسٹینڈرڈز کی مبنیاد پر سرٹیفکیٹ آف کامپلائنس لاگو ہوگا۔ پی ٹی اے کے پورٹل پر آن لائن درخواست دی جاسکے گی اس کا ایڈریس dirbs.pta.gov.pk/drs ہے اور اس کے ذریعے تمام ضروری کوائف پورٹل کے سسٹم پر درج کیے جائیں گے۔

ایک بار DIRBS پر درخواست اپ لوڈ کرنے کے بعد سسٹم آئی ایم ای آئی کی کراس چیکنگ کرے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ متعلقہ فون چوری شدہ، ڈپلیکیٹ یا کلونڈ نہیں ہے۔ اس کے بعد درخواست مزید پروسیسنگ کے لیے ایف بی آر WeBOC کو بھیجی دی جائے گی۔

اس کے بعد درخواست دہندہ اپنے WeBOC اکاؤنٹ پر لاگ اِن کرکے ایف بی آر اور کسٹمز کا باقی ماندہ پروسیس مکل کریں گے۔ WeBOC پر ایف بی آر کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد DIRBS سسٹم سرٹیفکیٹ آف کامپلائنس تیار کرے گا۔ DIRBS میں سائن اپ کا حسبِ ذیل یہ ہے۔

پہلا قدم : http://dirbs.pta.gov.plc/drs/auth/login پر جائیے۔ دوسرا قدم : Sigh-Up لِنک پر کلک کیجیے۔ تیسرا قدم : ڈراپ ڈاؤن مینو میں Commercial منتخب کیجیے۔ چوتھا قدم : سائن اپ کے لیے جو کچھ مطلوب ہے وہ داخل کیجیے۔ پانچواں قدم : اکاؤنٹ کی ایکٹیویشن کے لیے comercialnoc@pta.gov.pk پر میل بھیجیے۔ داخل شدہ معلومات کی تصدیق کے بعد اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کردیا جائے گا۔ چھٹا قدم : سرٹیفکیٹ آف کامپلائنس کے لیے اپنے اکاؤنٹ پر لاگ اِن کیجیے۔

درخواست میں تمام دستاویزات کے ساتھ ساتھ آئی ایم ای آئی بھی (CVS فارمیٹ میں) اپ لوڈ کرنا لازم ہے۔ مزید معلومات کے لیے commercialnov@pta.gov.pk پر ای میل بھیجیے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ