مائیکرو سافٹ کا اے آئی اسسٹنٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ

مائیکرو سافٹ نے اپنا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ (copilot) ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اے آئی اسسٹنٹ کو پہلے صرف ونڈوز 11 کے لیے جاری کیا گیا تھا مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کو پائلٹ کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سے صارفین کو ونڈوز 10 استعمال کرتے ہوئے نئے سسٹم کے فیچرز استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ نیا اے آئی اسسٹنٹ پہلے بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہوگا اور آئندہ چند ماہ کے دوران بتدریج ونڈوز 10 ہوم اور پرو ایڈیشنز کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

کو پائلٹ چیٹ جی پی ٹی پر مبنی اے آئی چیٹ بوٹ ہے جسے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کو پائلٹ تک جلد رسائی چاہتے ہیں تو ونڈوز 10 پر چلنے والے کمپیوٹر کو اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں اپ ڈیٹ اینڈ سکیورٹی اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر کلک کریں۔

وہاں Get the latest updates as soon as they’re available آپشن کا انتخاب کریں، جس سے آپ نئی اپ ڈیٹس کو دیکھ کر انہیں انسٹال کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر 2025 تک ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کی رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاری

اس تاریخ کے بعد آپریٹنگ سسٹم کے لیے سکیورٹی اور دیگر اپ ڈیٹس دستیاب نہیں ہوں گی۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ