انوکھا لیپ ٹاپ جس کی اسکرین کے آر پار دیکھنا ممکن ہے

ایک کمپنی نے ایسا انوکھا لیپ ٹاپ تیار کیا گیا ہے جس کی اسکرین ٹرانسپیرنٹ ہے یعنی اس کے آر پار دیکھنا ممکن ہے۔

ایک چینی کمپنی Lenovo نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر یہ پروٹوٹائپ لیپ ٹاپ پیش کیا۔

یہ لیپ ٹاپ ایسے کی پیڈ سے لیس ہے جس میں ایک ٹچ کی بورڈ اور اسٹائلوس موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کی اسکرین کے پیچھے ایک کیمرا نصب ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی استعمال کرکے اشیا کو شناخت کرکے ان کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں 17.3 انچ کی اسکرین ہے جس کا 55 فیصد حصہ اس وقت ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے جب پکسلز بلیک ہوتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ڈیوائس کی اسکرین گلاس سے تیار کی گئی ہے تاکہ آپ اس کے آر پار دیکھ سکیں۔

اسے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا / فوٹو بشکریہ سی این بی سی

یہ بنیادی طور پر سائنس فکشن فلموں کا خیال ہے جسے حقیقی شکل دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ڈیوائس ہے جسے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔

یہی وجہ ہے کہ اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، البتہ یہ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔

اس کے ڈسپلے کے لیے مائیکرو ایل ای ڈی اسکرین استعمال کی گئی ہے۔

اس طرح کی اسکرین چھوٹے پکسلز کے لیے استعمال ہوتی ہے اور او ایل ای ڈی کے مقابلے میں زیادہ بہتر تصور کی جاتی ہے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ