عدالتی حکم کے باوجود ایکس سروس بحال نہ ہوسکی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو 5 دن گزر جانے کے باوجود تاحال ملک بھر میں (ایکس)ٹوئیٹر سروس بحال نہ ہوسکی۔پاکستان بھر میں 17 فروری سے ٹوئٹر(ایکس) کی سروس بند ہے، گزشتہ دس دن کے دوران متعدد بار اس کی سروس جزوی طور پر بحال ہوئی لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا۔ایکس کی مسلسل بندش کے خلاف صحافیوں اور انسانی حقوق کے رہنمائوں نے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا اور عدالت نے 22 فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فوری طور پر اس کی سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ ٹوئٹر کو دوبارہ بند نہیں ہونا چاہئیے لیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا سکا، تاحال ملک میں ایکس کی سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو پانچ دن گزر جانے کے باوجود ملک میں ایکس کی سروس بحال نہیں ہوئی جب کہ حکومت کی جانب سے بھی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی سروس بند رہنے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ