سوشل میڈیا ٹرولرز سے پریشان بالی ووڈ ’کاپی ماسٹر‘ تھانے پہنچ گئے

بالی ووڈ کے ’کاپی ماسٹر‘ گلوکار جوبن نوٹیال سوشل میڈیا ٹرولرز کے خلاف مقدمہ درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبن نوٹیال کے مینیجر رچیت گرگ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں موسیقار کی جانب سے ان کے اور ان کے اہل خانہ کے خلاف گمراہ کن اور فحش مواد پر پوسٹ کرنے پر نا معلوم سوشل میڈیا ٹرولرز کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسپکٹر اروند چوہدری کا کہنا ہے کہ جوبن نوٹیال کے مینیجر نے آن لائن پوسٹ کیے گئے مواد کی کاپیاں جمع کرائی ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ مقدمے کی رپورٹ میں مینیجر نے نامعلوم افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جوبن نوٹیال اور ان کے اہل خانہ کا نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور فحش مواد پوسٹ کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق انہوں نے شکایت درج کروانے کے ساتھ ثبوت کے طور پر کچھ توہین آمیز پوسٹس کا پرنٹ اور مبینہ طور پر 9 انسٹاگرام اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ جوبن نوٹیال کا شمار بھارت کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کے مشہور گانوں میں ’لوٹ گئے‘، ’تم ہی آنا‘،’زندگی کچھ تو بتا‘، ’میری عاشقی‘ اور ’دل غلطی کر بیٹھا ہے‘ شامل ہیں۔

تاہم سُپر ہٹ گانوں کی نقل تیار کرنا بھی گلوکار کی وجہ شہرت ہے جس کے باعث وہ اکثر و بیشتر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی