شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہونے کا انکشاف

ممبئی: معروف بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے پاس 17 موبائل فونز ہیں جو وہ ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہیں۔

شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے بڑے سُپر اسٹارز میں ہوتا ہے، اداکار نے اپنے شاندار کیرئیر کے دوران نہ صرف بھارت میں بلکہ عالمی سطح پر بھی شہرت حاصل کی ہے، ‘کنگ خان’ کے نام سے مشہور شاہ رخ نے بالی ووڈ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے، جب اُنہوں نے اداکاری کی دنیا میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تو وویک وسوانی نے ان کی بہت مدد کی تھی۔

اب حال ہی میں پروڈیوسر وویک وسوانی نے بھارتی ٹیلی ویژن میزبان سدھارتھ کنن کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں 2018 میں کنگ خان کی سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا، اُنہوں نے میرا شاندار استقبال کیا، مجھے اپنے بچوں سے ملوایا اور مجھے بہت عزت دی۔
وویک وسوانی نے کہا کہ اب شاہ رخ خان سے ملاقات نہیں ہوتی کیونکہ اداکار کے پاس 17 موبائل فونز ہیں اور میرے پاس اُن کا صرف ایک فون نمبر ہے، اگر وہ اُس نمبر سے میری کال اُٹھا لیتے ہیں تو ہماری ملاقات ہوجاتی ہے۔

پروڈیوسر نے کہا کہ فلم ‘جوان’ کی کامیابی کے بعد، میں نے شاہ رخ خان کو اسی فون نمبر پر کال کی تھی لیکن اُنہوں نے میری کال نہیں اُٹھائی اور پھر جب شاہ رخ خان نے مجھے کال کی تو تب میں مصروف تھا، اسی لیے میں اُن کی کال نہیں اُٹھا سکا۔

اُنہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان ہر وقت سفر میں رہتے ہیں، اُن کے اوپر بہت سی ذمہ داریاں ہیں، وہ ایک سلطنت چلا رہے ہیں، اسی لیے میں اُن کی مصروفیت کا احترام کرتا ہوں۔

وویک وسوانی نے مزید کہا کہ ہمارا کوئی رشتہ نہیں ہے لیکن ہم جب بھی ملتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان گہرا تعلق قائم ہے، میں اسکول کا استاد ہوں، میں دن میں 18 گھنٹے کام کرتا ہوں بس اور لوکل ٹرین میں سفر کرتا ہوں جبکہ شاہ رخ ایک سُپر اسٹار ہیں۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ