اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کیخلاف سابق شوہرکی جانب سے درج جعلسازی ،فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والےعمر فاروق ظہور نے فراڈ ، ریکارڈ ٹمپرنگ ، جعلسازی پر اداکارہ صوفیہ مرزا ، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوفیہ مرزا کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس اسٹیشن سیکریٹریٹ میں اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔