لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں سے رابطوں کے معاملے پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے سوشل میڈیا پیغام میں آواز بلند کردی۔
ثمین رانا نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنی فرنچائزز کے لیے اچھی ٹیم بنانا آپ کا حق ہے، اس کے لیے ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنا آپ کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ممکن ہو تو آپ ٹریڈ بھی کرسکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز ایک بڑی فیملی ہیں، ہمیں براہ راست کھلاڑیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے۔
Making a good team for your franchises is your right and for that you have the right to select player AVAILABLE in the draft or trade them where possible . PSL franchises are one big family and we should not go directly to players and start offering them money and rewards to…
— Sameen Rana (@sameenrana) December 2, 2023
ثمین رانا نے کہا کہ موجودہ فرنچائز چھوڑنے کے لیے کھلاڑیوں کو پیسے دینے شروع نہیں کردینے چاہئیں، میری عاجزانہ درخواست ہے کہ رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں۔
ٹوئٹ کے آخر میں ثمین رانا نے ‘سوچنا بھی منع ہے’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، البتہ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹیسٹ سیریز،قومی ٹیم روانہ