اسلام آباد(محمد حسین )پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی نے الیکشن کی جانب پیش رفت جاری رکھتے ہوئے 65اضلاع میں کلبز کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا، مجموعی طور پر 2ہزار، 9سو 34کلبز کی اہلیت جانچی گئی،اس دوران ایک ہزار 11میچز کا انعقاد کیا گیا، ووٹنگ کا حق رکھنے والے فعال کلبز کا تعین کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے میچز کو معیار بنایا گیا۔ فیفا کنیکٹ پروگرام کے سربراہ سعود ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اتنے زیادہ ڈسٹرکٹ مقابلوں کاانعقاد کیا گیا ہے،ہر ہفتے 7سے 10اضلاع میں 80سے 100تک میچز کھیلے گئے،آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی فٹبال برادری فیفا رولز کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے،پی ایف ایف بینر کے نیچے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ آفیشل مقابلوں کا انعقاد کروائیں گے جن سے کلبز اور کھلاڑیوں کو ایک پہچان حاصل ہوگی۔