سڈنی(سپورٹس ڈیسک) دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کو شدید دھچکا لگا ہے، پاؤں کی انجری کے شکار لیگ اسپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انجری کے باعث ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے، ان کی جگہ آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی ساجد خان پرتھ روانہ ہوں گے۔
ساجد خان کو بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کی بنا پر موقع دیا گیا ہے، ساجد خان اب تک سات ٹیسٹ میں 22 شکار کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، ہمیں کسی کا منہ بند نہیں کرنا : شان مسعود