اسلام آباد (محمد حسین ) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کیا۔ اس موقع پر سینیٹر عثمان سیف اللہ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کےسینئر نائب صدرسعید خان، سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ گل رحمان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز انڈر 18،بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔ افتتاح کے بعد مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو معاشرتی بچانے کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں میں کھیلوں کی ٹیموں کو بحال کرنا چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کو ملازمتوں کے مواقع میسر ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: جونیئر عالمی ہاکی کپ: اسپین پاکستان کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا