ورلڈ کپ: پاکستان کا وارم اپ میچ میں کیویز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا پہلا وارم اپ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیل رہی ہے۔ کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
وارم اپ کے دو شیڈول میچز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹاکرا نیوزی لینڈ کے ساتھ ہورہا ہے، میچ کا آغاز بھارت کے مقامی وقت کے دوپہر 2 بجے (پاکستان میں ڈیڑھ بجے) ہوگا۔ گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، جبکہ گھٹنے کی سرجری کے بعد کیویزکیپٹن کین ولیم سن میچ کھیل کراپنی فٹنس کا اندازہ لگائیں گے۔

ولیم سن انگلینڈ کہخلاف ورلڈکپ میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، آج کے وارم اپ میچ میں بھی صرف بیٹنگ کریں گے۔ حیدرآباد دکن میں آج موسم ابرآلود رہنےکا امکان ہے اور ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث طے شدہ شیڈول کے بعد بھارت پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھرپورحصہ لیا۔ آپشنل ٹریننگ میں کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی،حسن علی ، حارث رؤف، افتخاراحمد، سلمان علی آغا، فخر زمان ایکشن میں نظرآئے۔ محمد حارث ، وسیم جونیئر اورزمان خان بھی ٹریننگ میں جم کر حصہ لیتے نظرآئے۔ کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقوں کےعلاوہ نیٹس میں جم کربیٹنگ اور باؤلنگ کا سیشن کیا۔

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ، فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل 10 ٹیمیں 2، 50 اوورز کے میچ کھیلیں گی جو کہ بھارت کے 3 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ