شاہین اور شاداب نے وارم اپ میچ میں بولنگ کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نائب کپتان شاداب خان اور شاہین شاہ سے بولنگ نہ کروانے کی وجہ سامنے آگئی۔ ٹیم ذرائع کے مطابق ورلڈکپ وارم اپ میچ کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے طور پر دونوں سے بولنگ نہیں کرائی، اس حوالے سے مینجمنٹ دیگر بولرز کو زیادہ میچ پریکٹس دینے کی خواہش مند تھی۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ دو وارم اپ میچز میں اسکواڈ کے تمام 15 ممبران کو مختلف طور پر آزمایا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل 2 وارم اپ میچ میں کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کا پلان ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، کیویز کے رچن روینڈرا 97 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ مارک چیپمین 65 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ پاکستان کے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم جونیئر ، سلمان آغا اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ