ڈھاکہ(نیوزڈیسک) کپتان بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔ شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی