آصف علی زرداری کا پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر خصوصی پیغام

اسلام آباد/ کراچی(عامررفیق بٹ) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی فلاسفی اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہیں ہممحترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جو طبقاتی استحصال سے پاک ہوگا ۔ آصف علی زرداری نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے جیالوں ‘کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء جمہوریت قوم کے ہیرو ہیں سابق صدر نے کوڑے کھانے اور قید کاٹنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایسے بہادر اور ثابت قدم کارکن پارٹی کا انمول سرمایہ ہیں ۔ انہوں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب کچرے کے ڈھیر سے بچوں کو رزق تلاش کرتے ہوئے دیکھتی تھی تو انہیں سخت دکھ اور تکلیف ہوتی تھی ‘ سابق صدر نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے پاکستان میں بچوں کے ہاتھوں میں کتاب ‘ ہر نوجوان کو روزگار ‘ کسانوں کو محنت کا منصفانہ پھل ‘مزدوروں سے انصاف ہوگا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اگلے جہاں میں جنت اعمال سے ملے گی مگر اس جہاں میں اپنی دھرتی کو جنت بنانے کی جدوجہد جاری ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا آج سپریم ہے آئین کی اصل صورت میں بحالی کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اپنی زندگی قربان کی آگ اور خون کے دریا پار کیئے تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا یہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے کہ آج بولنے کی آزادی ہے اگر کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو یہ بھٹو شہید کا کارنامہ اور جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد باوقار ‘خود مختار پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا انشاءاللہ ہم ترقی یافتہ خود مختار پاکستان کی تعمیر کریں گے جس کیلئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے جان کا نذرانہ دیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا قوم خاص طور نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں یوم تاسیس جلسہ سے خطاب کریں گے، نیئر حسین بخاری

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ