ریجنل پولیس راولپنٰڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کااوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔کھلی کچہری کے انعقاد سے پولیسنگ کے معیار میں مزید بہتری لانے سمیت شہریوں کو بلاتعطل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل دفتر میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے اضلاع سے آئے شہریوں نے تبدیلی تفتیش و دیگر شکایات کے ازالے کے لیے درخواستیں پیش کیں،کھلی کچہری میں درخواست گزار نرگس جہاں سکنہ گوجرخان کے تھانہ جاتلی میں درج مقدمہ کی انکوائری کے لیے ایس پی صدر ڈویژن کو احکامات جاری کیے گئے، طارق محمود سکنہ ضلع چکوال نے درخواست دی کہ پلاٹ پر ملزمان نے قبضہ کر لیا ہے جس پر ڈی پی او چکوال کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔عبد الحمید سکنہ اسلام آباد نے درخواست دی کہ تھانہ وارث خان میں درج مقدمہ بے بنیاد ہے اس کی انکوائری کروائی جائے جس پر ایس ڈی پی او وارث خان کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔ارشد محمود سکنہ فتح جنگ اٹک نے تھانہ فتح جنگ میں درج مقدمہ کی دوسری تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر ایس ایس پی آر آئی بی کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔محمد امتیاز سکنہ ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی نے درخواست دی کہ پلاٹ سے تعمیراتی سامان چوری ہوا لیکن درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو ا جس پر اے ایس پی صدر سرکل کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے، دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مجوزہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔اس موقع پر آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر عوام کی فوری دادرسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کھلی کچہری کے انعقاد سے پولیسنگ کے معیار میں مزید بہتری لانے سمیت شہریوں کو فوری او ر بلاتعطل انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: واہ کینٹ پولیس کی اہم کارروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی