راولپنڈی(نیوزڈیسک)چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم عثمان خلیل نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے عدنان اور نعمان کو قتل جبکہ رفاقت کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری مجرم عثمان خلیل گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا،چونترہ پولیس نے سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے اشتہاری مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم سال2015سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے چونترہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی صدرنے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے،