گوجرانوالہ شہر کی ایک ایک اینٹ پر شیر کا نشان ہے، خرم دستگیر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ این اے 78کی انتخابی مہم کا آغاز کل سے کر دیا گیا ہے ،گوجرانوالہ شہر کی ایک ایک اینٹ پر شیر کا نشان ہے ۔یہ ترقی کی ایک طویل جہد و جہد ہے ،ہم نے سڑکیں،سکول ،اسپتال ڈلیور کیے ہیں،دیہاتی علاقوں میں بھی اب پہلے سے بہتر حالات موجود ہیں ،ہم نے گوجرانوالہ کے شہریوں کو ترقی بنا کر دیکھائی ہے۔ترقی کر کے دیکھانے کا ریکارڈ مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی کے پاس نہیں، 28دن باقی ہیں الیکشن کی مہم میں،ہم اپنے بہن بھائیوں کے پاس جائیں گے ترقی اور خوشحالی کی بات کریں گئے۔اس سے پہلے نفرت اور 9مئی کے حوالے سے بہت تخریب ہوئی ہے ۔پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے تو آگ لگانے سے نہیں ہو گا ۔دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے سے پاکستان آگے نہیں جائے گا ،شہیدوں کے مجسمے تباہ کر کے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، چند مہنیوں میں میانوالی کے ائیر بیس پر دو حملے ہوئے ایک دہشت گردوں دوسرا تحریک انصاف نے کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چھ منزلہ پارکنگ پلازہ کی چھت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل، عمران خالد بٹ، حاجی وقار چیمہ ودیگر بھی موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال مفلوج ہے۔چاہے وہ پشاور ہائی کورٹ ہے سپریم کورٹ کے سب فیصلوں کا اطلاق اتنا ہی وہاں ہوتا ہے جتنا دوسرے علاقوں میں ہوتا ہے ۔ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کوئی وقت ہے تو اس کا اطلاق اتنا ہی ہونا چاہیے جتنا نواز شریف پر ہوا۔سپریم کورٹ نے تین فیصلے کیے جو ملنا حق تھے لیکن ریکارڈ کا حصہ ہیں پہلا فیصلہ نواز شریف کی نااہلی ، دوسرا صدارت سے ہٹانے کا اور تیسرا انتخابی نشان لینے کا۔نااہلی سے متعلق فیصلہ عدالتی معاملہ ہے۔اس پر سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا۔مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے سینٹ کے انتخابات میں شیر کا نشان واپس لے لیا گیا ۔ملبہ ہمیشہ منتخب نمائندوں پر ہی پڑتا ہے۔لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نہیں ہے ۔اس بار موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کے حالات بہت بہتر تھے ۔اگلے چند روز میں میاں نواز شریف اپنے انتخابی مہم کا اعلان کریں گے۔مسلم لیگ ن کا مقابلہ مہنگائی اور بیروزگاری سے ہیں ۔ہم اس ملک کی ترقی کا ایجنڈا لیکر آئے ہیں۔اس ملک میں بھی جو بھی گیس آ رہی ہیں وہ میاں نواز کا قطر سے معاہدہ کا نتیجہ ہے۔جب تا حیات نااہلی کا فیصلہ دیا گیا تھا تب ملک میں قانون موجود نہیں ہے ۔چیئرمین پی پی پی کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔اگر پی پی پی کے پاس کوئی ترقی کا ایجنڈا ہے تو وہ ضرور آ کر پنجاب کی عوام کو بتائیں۔

مزید پڑھیں: سابق گورنر پنجاب کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کو گرفتار کرلیا گیا

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی