پاکستانی روشن مستقبل، امن، ترقی، مضبوط معیشت کیلئے ترازو پر مہر لگائیں، سراج الحق

پاکستانی روشن مستقبل، امن، ترقی، مضبوط معیشت کیلئے ترازو پر مہر لگائیں، سراج الحق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار وہی پارٹیاں ہیں جنھوں نے ایک بار نہیں بار بار حکومت کی، آزمودہ حکمران پھر چاہتے ہیں کہ 8فروری کو لوگ انھیں ووٹ دیں، حکمران طبقات نے اپنے بھائیوں، بیٹوں، بیٹیوں، رشتے داروں میں ٹکٹ تقسیم کیے، ان کی پارٹیاں خاندانی پراپرٹی اور یہ کارکنوں کو ذاتی غلام سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے، سانپوں کو مزید دودھ پلایا گیا تو یہ اژدھے بن جائیں گے، پاکستانی روشن مستقبل، امن، ترقی، مضبوط معیشت کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر جاوید قریشی کی اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر ضلع نصراللہ رندھاوا، کاشف چودھری،عبدالرزاق عباسی و دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔
سراج الحق نے کہا کہ آج ملک میں ادارے کمزور، معیشت تباہ، نوجوان بے روزگار، بچے تعلیم سے محروم ہیں تو اس کا ذمہ دار عام پاکستانی نہیں بلکہ وہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دارہیں جنھوں نے سالہاسال حکومت کی۔ ن لیگ نے پنجاب میں 25سال، پیپلزپارٹی سندھ میں 15برس تو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں 10برس حکومت کی، بلوچستان اور مرکز میں بھی یہی پارٹیاں اقتدار میں رہیں۔ قوم سوال پوچھتی ہے کہ ان حکمرانوں نے عوام کے لیے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ وسائل کے باوجود آج ملک پر 80ہزار ارب کا قرضہ ہے، ہر پاکستانی پونے تین لاکھ کا مقروض ہے، دس کروڑ لوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، حکمران طبقات کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امن و امان نہیں، روزانہ دہشت گردانہ حملے ہوتے ہیں، پرویز مشرف کی حکومت سے لے کر آج تک ملک میں امن قائم نہیں ہوا، یہ وہ حکمران ہیں جو امریکی صدر سے ہاتھ ملا کر فخر محسوس کرتے ہیں، لیکن اس سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات تک کرنے کی جرأت نہیں کی، یہ انڈیا کے خوف سے کشمیر کا نام نہیں لیتے، انھوں نے واشنگٹن کے دباؤ میں آ کر اہل فلسطین کے لیے آواز بلند نہیں کی، حکمران پارٹیوں پر مافیاز سرمایہ کاری کرتے ہیں اور بعد میں کئی گنا وصول کیا جاتا ہے، ان کی وجہ سے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں، 80فیصد آبادی صاف پانی سے محروم ہے، ملک میں بے یقینی اور خوف کی فضا ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی ہمیشہ سیکیورٹی رسک پر زندگی گزاریں گے؟
امیر جماعت نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کا کوئی ادارہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں کر سکا، یہ ایکڑوں پر محیط سرکاری محلات میں رہتے ہیں جہاں سیکیورٹی پر سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،سٹریم کرائم ہو رہے ہیں، لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ قوم ووٹ کی طاقت سے کرپٹ ٹولے کا احتساب کر سکتی ہے، عوام 8فروری کو جماعت اسلامی پر اعتماد کرے،وعدہ کرتا ہوں کہ اقتدار میں آ کر ملک میں امن قائم کریں گے، نوجوانوں کو روزگار اورزرعی زمینیں دی جائیں گی، تعلیم کو لازمی قرار دیں گے، شہریوں کے لیے تعلیم اور صحت کی سستی اور بہترین سہولیات یقینی بنائیں گے، سودی معیشت کا خاتمہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ 76برسوں سے ملک کو لوٹا جا رہا ہے، عوام 8فروری کو کرپشن کے خاتمے کی بنیاد رکھیں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی