کراچی: پی ٹی آئی کی ٹکٹ تقسیم پر دلبرداشتہ حلیم عادل شیخ نے عمران خان کو خط لکھ دیا

کراچی میں پی ٹی آئی امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے دل برداشتہ ہوکر چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سےشکایتی خط لکھ دیا۔

حلیم عادل شیخ نے خط میں لکھا کہ موجودہ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی سندھ نے 726 درخواستیں طلب کیں اور کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں بانی رکن ثمر علی خان، جی ایس سندھ علی پلھ (دستخط شدہ)، ریٹائرڈ جسٹس نور الحق قریشی و دیگر شامل تھے۔

خط کے مطابق کمیٹی نے ہر ضلعی صدر، ڈویژنل صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد پارٹی ٹکٹوں کی فہرست کو حتمی شکل دی۔ کراچی کے لیے خرم شیر زمان اور جنرل سیکریٹری کے ساتھ مشاورت سے 80 فیصد سے زائد نشستوں پر اتفاق رائے حاصل کیا گیا، کمیٹی نے فہرست کو حتمی شکل دی اور ٹکٹ جاری کیے گئے۔

حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ امیدواروں کی فہرستیں سندھ میں الیکشن جیتنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیار کی گئیں، نو دن کی سرگرم مہم کے بعد جب امیدوار کامیابی کے ساتھ تقریباً 30 فیصد ووٹرز تک پہنچ چکے تھے، اچانک ایک تیسری کمیٹی تشکیل دی گئی، نئی کمیٹی نے ٹکٹوں کو تبدیل کیا اور الیکشن کامیابی کے عمل میں خلل ڈالا۔

خط میں کہا گیا کہ منسوخ شدہ ٹکٹوں نے پہلے سے موجود دونوں انتخابی ٹیموں اور بڑے پیمانے پر ووٹرز کے لیے ممکنہ کنفیوژن کو جنم دیا ہے، امیدواروں نے بھی اپنی مہم اس خدشے کے تحت سست کر دی ہے کہ انہیں بعد میں دستبردار ہونے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ پارٹی کی توانائی اور اخراجات دونوں کا بہت بڑا ضیاع ہوا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بنیادی طور پر پارٹی اور ٹکٹوں کے ساتھ جو کچھ بھی کیا جا رہا ہے وہ کافی نقصان دہ ہے جس کا فائدہ پی پی پی اور ایم کیو ایم کو ہو رہا ہے، فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان اپنی پسند کے مطابق پارٹی کے اہم فیصلے کر رہے ہیں، خرم شیر زمان اپنے ہی صوبائی اسمبلی کے حلقے کی یونین کونسل ہار گیا، وہ پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ مشکل وقت میں تنظیمی قیادت ملی جو پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر علی زیدی نے مکمل طور پر تباہ کر دی تھی، سابق صدر علی زیدی نے مشکل کے بادل چھٹتے ہی پریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ تمام ضلعی تنظیمیں یوسی سطح تک بنی تھیں اور اب بھی بلاک کوڈ کی سطح پر بن رہی ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی