جو وعدہ کرتا ہوں، پورا کرنا جانتا ہوں،ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو کوئی بے روزگارنہ ہوتا ،نوازشریف

فیصل آباد:مسلم لیگ (ن) کے قائد و سا بق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جو وعدہ کرتا ہوں، پورا کرنا جانتا ہوں، ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو کوئی بے روزگارنہ ہوتا،مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بدتمیزی کاجواب نہیں دیتی، ن لیگ چورچور نہیں کہتی، انتقام کی سیاست نہیں کرتی، شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پھر موقع ملا تو ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔
جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ دھرنے دے رہے تھے ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے تھے، ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک میں کوئی بےروزگار نہ ہوتا۔

نواز شریف نے کہا کہ پوری یوتھ ہمارے ساتھ ہے، وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4 روپے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سونا 50ہزار روپے تولہ تھا، غریب آدمی کو بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنےکی فکر نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ایسا جوش اور جذبہ پہلے نہیں دیکھا، فیصل آباد کے دائیں بائیں موٹرویز ہیں، اب فیصل آباد کے آگے اور پیچھے سے بھی موٹروے گزرےگی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کےعوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، میرے پاس جذبے اور محبت کا جواب دینے کیلئے الفاظ نہیں، کیا سارا مجمعہ فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ فیصل آباد میں میٹروبس ہی نہیں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں 50 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، کیا ماضی کی حکومت نےعوام کو نوکریاں دیں۔

جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بدتمیزی کاجواب نہیں دیتی، ن لیگ چورچور نہیں کہتی، انتقام کی سیاست نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نوازشریف کو 3 بار حکومت سے نکالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں رانا صاحب کی وفا کو سلام پیش کرتی ہوں، راناثنااللہ کو منشیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا، رانا ثنا نے کہا اب پہلے سے زیادہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو پورا ملک ترقی کرتا ہے، فیصل آباد کی صنعتیں چلتی ہیں تو ملک چلتا ہے، ن لیگ اقتدار میں آئی تو معاشی حالات بہتر کرے گی۔

شہباز شریف نےاپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد میں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے، ن لیگ کے دورمیں نوازشریف کے حکم پر فیصل آباد آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصل آباد میں عوام کو ایکسپریس وے بنا کردی، نوازشریف نے فیصل آباد میں ترقیاتی کام کروائے، شہر میں موٹروےبنائی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے 8 فروری کوشیر پر مہر لگانی ہے، اقتدارمیں آکر نوجوانوں کیلئےتعلیمی وظیفے شروع کریں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی