کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے چیئرمین کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کامن ویلتھ آبزرور گروپ نے گروپ کے چیئر مین سابق صدر نائجیریا ڈاکٹر گُڈلک ابیل جوناتھن کی قیادت میں آج الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران معزز ممبران الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔کامن ویلتھ گروپ میں دیگر ارکان کے علاوہ جناب لِن فورڈ اینڈریوز، ڈاکٹر ڈِنوشا پینڈٹیٹا رتنے، پروفیسر مشل سکوبی اور محترمہ ٹیمیٹوپ کیلجائےنمایاں تھیں۔
ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے ارکان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات کا مشاہدہ کرنے کرنے کے لیے پندرہ رکنی آبزرور گروپ بمعہ 9 رکنی سپورٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عام انتخابات میں غیر ملکی آبزرورز کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہے اور مجموعی طور پر ایک سو سے زائد عالمی آبزرور انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان موجود ہیں اور انہیں ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کامن ویلتھ کے ارکان کو پاکستان میں انتخابات کے انعقاد اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ کامن ویلتھ آبزرور گروپ چیئر مین ڈاکٹر گُڈلک ابیل جوناتھن نے8 فروری کے انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تیاریوں کو سراہا اور کامن ویلتھ آبزرور گروپ کو انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان میں آمد اور اس حوالے سے جملہ سہولیات فراہم کرنے پر کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی