پشاور (نیوز ڈیسک) اے این پی کے سینیئر نائب صدر حیدر ہوتی نے انتخابی نتائج قبول کرتے ہوئے شکست تسلیم کر لی اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی رہنما حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری تسلیم کرتا ہوں لہذا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ پارٹی کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے باچا خان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔