مشعال حسین ملک کایاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے اپنے شوہر ،جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ بھارتی حکام کے غیر انسانی رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی صحت اس وقت تشویشناک حد تک بگڑ گئی جب انہوں نے عدالتی احکامات کے باوجود مناسب علاج کے لیے ہسپتال لے جانے میں تاخیری حربوں اور حکام کے غیر انسانی رویے کے خلاف احتجاجاً ادویات لینا بند کر دیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو لگائے گئے پیس میکر کی میعاد ختم ہونے کے بعد ناکارہ ہو چکے ہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک دل کی تکلیف کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق یاسین ملک کے جسمانی وزن میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق تہاڑ جیل میں مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے محمد یاسین ملک کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو ہفتے قبل یاسین ملک کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بگڑتی ہوئی صحت اور ان کی صحت میں حکام کی عدم دلچسپی کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دہلی کی ایک عدالت سے رجوع کیا ۔ عدالت سے اپنی درخواست میں، ان کی والدہ نے اپنے بیٹے کے علاج کے اخراجات خود اٹھانے کی آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔

مشعال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر یاسین ملک کی بگڑتی طبیعت اور عدالتی احکامات کے پیش نظر یاسین ملک کو فوری طور پر اسپتال منتقل اور مکمل صحت یابی تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو 13 فروری کو ان کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہونے کے بعد ہی دہلی کے ایک سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کہ یاسین ملک کو ہسپتال میں زیر نگرانی رکھا جائے، حکام اسے معمول کے طبی معائنہ کے بعد واپس جیل لے گئے۔

مشعال ملک نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے جموں کشمیر کے عوام کے مقبول ترین آزادی پسند سیاسی رہنما کی قیمتی جان بچانے کےلئے مداخلت کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام اور قیادت کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات اور غیر انسانی ہتھکنڈوں سے ڈرایا یا دبایا نہیں جا سکتا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی