ملک میں کہاں کہاں بارش اور برفباری ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج اتوار کو موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، اس کے علاوہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کو چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم خشک رہے گا تاہم شام کو خطہ پوٹھوہار، میانوالی، اٹک، خوشاب، سرگودھا، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، قلات ، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا البتہ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر رات سے برفباری، سردی میں اضافہ
دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر رات سے برف باری کا سلسلہ جاری رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کیرن، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ اور اڑانگ کیل ، تاؤبٹ، جاگراں، شونٹھر، گریس اور سرگن کی وادیوں میں رات گئے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

شمال بالائی بلوچستان میں یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی سمیت بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایران میں موجود طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے، صوبے بھر میں بارش،ژالہ باری اور برف باری کا امکان ہے، موسلادھاربارش سےندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے، کوژک ٹاپ،شیلاباغ،توبہ اچکزئی میں برف باری کا امکان ہے۔

وادی زیارت جانے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے کی پنچاب،خیبرپختونخوا جانے والی این 50 شاہراہ پر محدودسفرکی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی