این ایف جے وفد کی قائم مقام انڈونیشین سفیر رحمت ہندیارتا سے ملاقات ،پاکستان اور انڈونیشیا کی صحافتی تنظیموں کے مابین تعاون کے فروغ و دیگر امور پر گفتگو

اسلام آباد(ائی ایم ایم )نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (این ایف جے) کے چار رکنی وفد نے انڈونیشیا کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قائم مقام سفیر رحمت ہندیارتا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور انڈونیشیا کی صحافتی تنظیموں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون کے مواقع کا جائزہ لینا تھا۔

این ایف جے کے وفد میں سینئر نائب صدر عامر رفیق بٹ، سیکریٹری جنرل عابد صدیق چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری عدنان حمید اور ہیڈ ایگزیکٹو کمیٹی محمد ندیم چوہدری شامل تھے۔ ملاقات کے دوران سینئر نائب صدر عامر بٹ نے این ایف جے کے کردار اور ان کے ہمراہ وفد کے ہر رکن کا تعارف انڈونشیا کے قائم مقام سفیر سے کروایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کی صحافتی تنظیموں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے پر زور دیا گیا تاکہ صحافتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صحافتی ، سیاحتی ، ثقافتی، کاروباری دوطرفہ تعلقات کو میڈیا کے پلیٹ فارمز کے ذریعے مزید مستحکم بنانا بھی تھا، جس سے باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ مفادات کو فروغ ملے گا۔

گفتگو کے دوران عابد صدیق چوہدری نے سالانہ انڈونیشیا جانے والے پاکستانیوں کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا۔ جواباً، چارژ ڈی افیئرز نے بتایا کہ ہر سال تقریباً 1,4000 پاکستانی انڈونیشیا کا سفر کرتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاحتی ، ثقافتی تبادلے اور سفر کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

انڈونیشین سفیر نے مستقبل کے تعاون پر اپنے عزم کا اظہار کیا اور این ایف جے کے اراکین کو پاکستان اور انڈونیشیا کی صحافتی تنظیموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کرنے کی تجویز کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے معاہدے میڈیا کے شعبے میں مضبوط شراکت داری کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ انڈونیشیا کی حکومتی نیوز ایجنسی اور پاکستان کی ایسوسی اینڈ پریس آف پاکستان (APP) کے درمیان موجودہ ایم او یو کی مدت ختم ہو چکی ہے اور اس کی تجدید کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس معاہدے کی تجدید کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان خبروں اور معلومات کا تبادلہ جاری رہ سکے۔

رحمت ہندیارتا کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم انڈونیشیا کی کل عالمی تجارت کا صرف 0.6 فیصد ہے۔ انہوں نے میڈیا تعاون کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعلقات کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں نمایاں اضافے کے امکانات کو اجاگر کیا۔

چارژ ڈی افیئرز نے پاکستان میں اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کیے، اور بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان پاکستان میں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کیا، جن میں کوئٹہ، پشاور، لاہور، اور گوجرانوالہ شامل ہیں، اور انہیں ہر جگہ پر گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔ عامر رفیق بٹ اور عابد صدیق چوہدری اور ندیم چوہدری نےگوجرانوالہ ،کامونکے سے پاکستان کی بہترین برآمدات، جیسے باسمتی چاول، اور سونیکس اور سپر ایشیا کی صنعتوں کا ذکر کیا۔

چارژ ڈی افیئرز نے این ایف جے کے وفد کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے دورے کیے ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ جس کے لئے میڈیا کا تعاون بھی ضروری ہے۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ