اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی میں بڑی سیاسی ہلچل ، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دو سابق ارکان قومی اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کےمطابق جہانگیرترین سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دُلااور غلام محمد لالی نے ملاقات کی ،سابق صوبائی وزیرکرنل ریٹائرڈ محمد انور نے بھی جہانگیرترین سے ملاقات کی ،ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرورخان، اسحق خاکوانی ، عون چودھری ، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے ۔ د ونوں سابق ایم این ایز اورسابق صوبائی وزیر نے جہانگیرترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے، جہانگیرترین نے تینوں رہنماؤں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مزید پڑھی: شہبازشریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت پراظہار تشکر