شہبازشریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت پراظہار تشکر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم  اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا ۔

سابق وزیراعظم  اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوازشریف کو بری کرنے کے فیصلے کے ردعمل میں کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا۔ میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا۔ بے گناہ محمد نواز شریف نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا۔اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو ہر الزام سے بری کیا۔ الحمدللہ قوم کو قائد محمد نواز شریف کی بریت مبارک ہو قید خانے، زنداں، بے بنیاد مقدمات، چادر اور چار دیواری کی پامالی، کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیاگیا لیکن اللہ تعالیٰ نے سچائی واضح کر دی۔

شہبازشریف کاکہنا تھاکہ  الحمدللہ اپنے قائد محمد نواز شریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔بیٹی مریم نواز شریف کو مبارک دیتا ہوں جس نے ہمت، صبر اور بے مثال جرات و بہادری سے حالات کے جبر کا مقابلہ کیا ۔پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں جنہیں ہمیشہ اپنے قائد کی بے گناہی کا یقین تھا پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جس بہادری سے اپنے قائد کا ساتھ دیا، اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں اپنے بہادر قائد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے زندگی کے تلخ ترین لمحوں میں بھی کبھی ہمت نہیں ہاری۔

مزید پڑھیں: خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج

سابق وزیراعظم کاکہنا تھاکہ  قائد نواز شریف کے اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسے اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا۔

تازہ ترین

June 16, 2024

اسلام آباد پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل

June 16, 2024

آصف علی زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا عید الاضحیٰ 2024 کے موقع پر قوم کے نام پیغام

June 16, 2024

وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا 100 دن کی مثالی کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین

June 16, 2024

پاک افغان جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 122 افغان صحافیوں کو ٹریننگ

June 16, 2024

لذیز ایتھوپیائی پکوان افریقہ ڈے کی تقریبات میں مرکز نگاہ بن گئے

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول

January 7, 2024

زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ اسے آسان بنایا جاتا ہے

January 2, 2024

لمحہ فکریہ : خود کشی کا بڑھتا ہوا رجحان