اسلام آباد(کامرس ڈیسک) کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری ، انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن روپے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گر گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ،285.17سےکم ہو کر 284.97روپےپربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پربند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان