متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے مسائل کے حل کے لیے 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کر دیا۔

عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلائمیٹ فنڈ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہے۔

شیخ محمد بن زاید النہیان کا کہنا تھا کلائمیٹ فنڈ ،کلائمیٹ فنانس گیپ کو بھرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے، فنڈ کا مقصد 2030 تک 250 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا: یو این سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کوپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں، پیرس موسمیاتی معاہدے سے دور ہیں لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دوگنا نہ کریں، حکومتیں فوسل فیول سبسڈی ختم کریں اور منافع پر ونڈ فال ٹیکس اپنائیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا اور ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہو گی، ہمیں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہو گی اور دنیا کو آلودگی سے پاک قابل تجدید توانائی فراہم کرنا ہو گی، کاربن اور فاضل مادے کے کنٹرول کیلئے قانون سازی کرنا ہو گی۔

شاہ چارلس نے موسمی تبدیلیوں کی تباہی اور ماحولیاتی مستقبل کو بہتر کرنے کا لائحہ عمل پیش کر دیا

برطانوی شاہ چارلس کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کیلئے ایک خطرناک مسئلہ ہے، پیرس معاہدے میں دنیا نے ایک بڑے مسئلے پر غور کیا، پاکستان، بنگلا دیش اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کو بدترین سیلاب کا سامناکرنا پڑا، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے۔

مزید پڑھیں: بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نویدسنادی

ان کا کہنا تھا مستقبل میں زیرو کاربن پالیسی اپنانا ہو گی اور دنیا کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہونا ہو گا، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے کئی ارب ڈالرز درکار ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے 4.5 ٹریلین ڈالرز سالانہ کی ضرورت ہے، دنیا بھر کی حکومتوں کے ساتھ پرائیویٹ کمپنیز اور دیگر اداروں کو بھی امداد کرنا ہو گی۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول