اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ ٹیکس معاملات میں بزنس کمیونٹی کے دیرینہ تحفظات دور کئے جائیں، حکومت رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرے جس سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور معیشت مشکلات سے نکل کا ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔زائد ٹیکسوں اور دیگر وجوہات کے باعث تعمیراتی سامان بشمول سیمنٹ، سٹیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جس وجہ سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کی کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی رئیل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں حکومت ان کو پرکشش مراعات فراہم کرے تو وہ اس شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس حوالے سے بزنس کمیونٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کاروبار اور سرمایہ کاری کی ترقی کیلئے ایک طویل المدت پالیسی تشکیل دی جائے جس سے معیشت بہتر ہو گی۔
مزید پڑھیں: ٹیکسز بھرمار باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر شدید مسائل کا شکار ہو گیا ہے: چوہدری مظہر