آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کمیٹی کے حوالے کر دی

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست مسلم لیگ ن کی کمیٹی کے حوالے کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور آئی آئی پی کی کمیٹیوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مشترکہ اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، ملک احمد خان جب کہ آئی پی پی کے اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال شریک ہوئے۔
کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مشاورت کی گئی جب کہ آئی پی پی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فہرست ن لیگ کی کمیٹی کے حوالے کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مشاورت ہوئی، دونوں جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
آئی پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مختلف آپشنز پر غور کیا، چند روز میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جمعے کو ن لیگ اور آئی پی پی کی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔
جہانگیر ترین لودھراں، علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے الیکشن لڑیں گے جبکہ فرخ حبیب فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
فرخ حبیب کو عابد شیر علی والے حلقے کے بجائے کسی دوسرے حلقے سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، اسحاق خاکوانی وہاڑی جبکہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے الیکشن لڑیں گی، گل اصغر اور احسان ٹوانہ خوشاب سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
ذوالفقار چکوال، محمد انور اٹک اور صمصام بخاری اوکاڑہ سے الیکشن لڑیں گے، چوہدری نوریز شکور ساہیوال سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔ہاشم ڈوگر، طالب نکئی اور آصف نکئی قصور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔مراد راس لاہور، خالد محمود شیخو پورہ، ایاز خان نیازی خانیوال اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔عمران اسماعیل اور محمود مولوی کراچی سے، فیاض چوہان راولپنڈی، اجمل چیمہ فیصل آباد، مامون جعفر حافظ آباد اور رانا نذیر کامونکی سے الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت روک دی

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی