اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت روک دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تربیت روک دی ہے، یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 11 دسمبر کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری افسران کی بطور آر اوز، ڈی آراو تعیناتی کا ای سی پی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔
یہ فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی نے جاری کیا ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں، عدالت نے کہا کہ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے قومی سطح پر اثرات ہوں گے۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن پر غریب قوم کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، اگر ملک کی بڑی پارٹیاں نتائج قبول نہ کریں تو سب ضائع ہو جائے گا، الیکشن کمیشن کو آزاد شفاف انتخابات کرانے کے لیے تمام امیدوران کو مساوی موقع دینا ہوتا ہے، اور ووٹرز کو بغیر کسی خوف کے ووٹ کاسٹ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔
عدالت نے کہا موجوہ صورت حال میں شاید الیکشن وہ نتائج نہ دے سکے جو جمہوریت کے لیے سوچے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہماری نظر میں درست نہیں، چیف الیکشن کمشنر