راجہ پرویز اشرف کا نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

سال نو فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور دنیا کے لیے نئی اُمیدوں، خوشیوں، امن و آشتی کا سال ثابت ہو گا، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد، 31 دسمبر 2023:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال امن و آشتی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔ انہوں نے فلسطین پر جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی طور پر نئے سال کی خوشیوں کو انتہائی سادگی سے منانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ملک میں نئے سال میں منعقد ہونے والے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کے ایسی قیادت کا انتخاب کریں گے جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

سپیکر نے کہا کہ ہر آنے والا سال ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی گزشتہ سال کی کارکردگیوں کا جائزہ لے کر انہیں مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اپنی سمت کا تعین کرتی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال ملک میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں استوار کرے گا۔

سپیکر نے کہا کہ نیا سال ہمیں صبر اور رواداری کے ساتھ ایک بہتر قوم کے طورپر ابھرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے قوم کو آپس کے اختلافات بھلا کر بابائے قوم قائدااعظم محمد علی جناح کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

سپیکر نے نئے سال کے آغاز پر فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس آمید کا اظہار کیا کہ سال 2024 میں اسرائیل اور بھارت کی جانب سے فلسطین اور کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہو گا اور نئے سال کا سورج فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری جارحیت اور وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینے اور ان کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ جہاں ایک طرف دنیا نئے سال کی خوشیوں منا رہی ہے اور دوسری جانب گزشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصے سے فلسطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں فلسطین میں 25 ہزار انسانی جانوں کا نقصان جن میں 9 ہزار بچے شامل نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف کے آگے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی بے بسی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو معصوم فلسطینیوں کا قبرستان بنا رکھا ہے جس سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: راجہ پرویز اشرف کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 16 ویں یوم شہادت پر پیغام

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس مشکل وقت اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان دکھ اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فلسطین میں ظلم کی اس تاریک رات کا جلد خاتمہ ہو گا اور معصوم فلسطینی عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی کیونکہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی