اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نگران حکومت نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے اہم اقدام اٹھا یاہے ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیں گے۔نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلرز کے ٹیکس پروفائل کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔یف بی آر اور نادرا کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔دونوں اداروں کی اعلیٰ کمیٹی قائم کردی گئی ۔کمیٹی کے سربراہ نادرا کا چیئرمین ہوگا۔
مزید پڑھیں:عام انتخابات :الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط لکھ دیا