عام انتخابات :الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام عذر داریوں پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرلی ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے، ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی،الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط بھی لکھ دیا ۔الیکشن کمیشن نے صوبوں سے پولنگ اسٹاف کی فہرستیں مانگ لیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہو گی۔آئین کے تحت تمام وفاقی ،صوبائی اور ادارے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے پابند ہیں۔الیکشن کمیشن نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی فہرست مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی سے بھی افسران کی فہرست بھی مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے گورنر اسٹیٹ بنک کو بھی مراسلہ لکھ کر نیشل بنک اور متعلہ بنکوں کے افسران کی بھی فہرستیں مانگ لی،اکاونٹ جنرل سے بھی افسران کی فہرست مانگ لی گئی۔

مزید پڑھیں: بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا اور چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن لڑینگے: بیرسٹر گوہر

تازہ ترین

September 12, 2024

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،عائشہ گلالئی

September 12, 2024

چینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

September 12, 2024

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

September 12, 2024

میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،تنظیمات اہل سنت کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

September 12, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کی اہم ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ