پاک فوج کے شہداء اور غازی ہمارے محسن ہیں، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد/راولپنڈی:(سٹاف رپورٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اورسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء اور غازی ہمارے محسن ہیں۔ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والوں کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ مادر وطن کی حفاظت کے لئے جاگنے والی آنکھ پر آتش جہنم بھی حرام ہے۔ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں فوجی حکمرانوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ 1970 میں ایک فوجی حکمران نے کشمیریوں کو آئین دیا جسے سویلین حکمران نے چھین لیا۔سویلین حکمرانوں کے پلے توڑ پھوڑ اور اکھاڑ بچھاڑ کے سوا کچھ نہیں۔مضبوط اور مستحکم فوج ہی کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کی ضامن ہے۔ انھوں نے مسلم کانفرنس کی تمام تنظیموں پر زور دیا کہ وہ آج کے دن ریاست جموں وکشمیر میں بالخصوص اوربیرون ملک اور پاکستان میں بالعموم اس دن کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں اور اپنے اپنے دفاتر میں پاکستان کا قومی جھنڈا سر بلند کر کے پاک فوج کے دشمن پر واضح کر دیں کہ مسلم کانفرنس کے کارکن اور قیادت ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔ سردار عتیق احمد خان نے ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام 10 دسمبر کو پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا۔مسلم کانفرنس یہ دن ہر سال گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والوں اورسلالہ چیک پوسٹ پر امریکن ڈرون حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے مناتی ہے۔ صدر مسلم کانفرنس نے مادر وطن کے لئے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے افسروں اور جوانوں نے مادر وطن کے دفاع اور اُسے دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے جو قربانیاں دی ہیں قوم اپنے شہداء کی ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا پوری قوم آپ کی قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے اور سلام پیش کرتی ہے۔ مضبوط دفاع کے لئے پاک فوج کے بغیر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کا ہر افسر اور جوان قوت ایمانی اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ میدان میں اترتا ہے ہمارے فوجیوں کے دلوں میں شہادت کا چراغ ہر وقت روشن رہتا ہے۔ اور یہ ہی ہماری افواج کے لڑنے کی قوت اور اصل ہتھیار بھی ہے صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سیلاب ہو زلزلہ ہر متاثرہ افراد کی نظریں پاک فوج کی طرف ہی لگی رہتی ہیں۔ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر اعتما دہے اور یقین ہے کہ وہ مشکل وقت میں کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ صدر جماعت نے کہا کہ پاک فوج صرف اسلحہ اور سازو سامان سے نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر لڑتی ہے جس کی منزل شہادت ہے۔ ہندوستان ہم سے کئی گنا بڑا اور مالی وسائل والا ایٹمی ملک ہے لیکن ہمارے سپاہیوں کے جذبہ شہادت اور جذبہ ایمانی نے 1965 ء اور 1971 ء کی جنگوں میں دشمنوں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ”شہادت ہے مقصود ومطلوب مومن۔نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی“۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے سپاہی راتوں کو جاگ کر ہماری نیندوں کوپُرسکون بنا رہے ہیں کشمیر قوم اُن کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کی کشمیر کو گندم فراہمی روکنے کی تردید

تازہ ترین

September 12, 2024

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،عائشہ گلالئی

September 12, 2024

چینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

September 12, 2024

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

September 12, 2024

میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،تنظیمات اہل سنت کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

September 12, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کی اہم ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ