کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 66 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا۔
آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1436 پوائنٹس اضافے سے 66155 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔
مزید پڑھیں: کیا اینگرو کارپوریشن نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا؟ اہم اعلامیہ جاری
ان کا کہنا تھا رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا، معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔