پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات 14 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کے لیے برآمدات سالانہ بنیادوں پر مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 14.3 فیصد بڑھ گئیں، جس کی وجہ چین کو شپمنٹس میں اضافہ ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے ملک کی برآمدات جولائی تا اکتوبر کے دوران بڑھ کر ایک ارب 44 کروڑ ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال 2023 کے دوران خطے کے ان ممالک کے لیے برآمدات اس سے پچھلے برس کے مقابلے میں 21.1 فیصد کمی کے بعد 3 ارب 33 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

پاکستان علاقائی برآمدات کا تقریباً 61 فیصد چین اور باقی 8 ممالک کو کرتا ہے۔

جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران چین کو برآمدات 40.36 فیصد اضافے کے بعد 95 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 67 کروڑ 83 لاکھ ڈالر رہی تھیں، مالی سال 2023 میں چین کو پاکستانی برآمدات 27.3 فیصد تنزلی کے ساتھ 2 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جولائی تا اکتوبر کے دوران پاکستان کی افغانستان کے لیے برآمدات 2.64 فیصد اضافے کے بعد 12 کروڑ 85 لاکھ ڈالر رہی تھیں، یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

چند سال پہلے تک پاکستان کے لیے امریکا کے بعد افغانستان دوسری بڑی برآمدی منڈی تھی، ان اعداد و شمار میں زمینی راستے سے بھیجی اشیا کی رقم شامل نہیں۔

پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ایران کو باضابطہ چینل کے ذریعے کوئی برآمدات نہیں کیں، تہران کے ساتھ زیادہ تر تجارت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں غیررسمی چینلز کے ذریعے کی جاتی ہے۔

پاکستان کی بھارت کو برآمدات 37 فیصد گرواٹ کے بعد 69 ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 2023 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، بنگلہ دیش کو برآمدات 34.74 فیصد تنزلی کے بعد 19 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح سری لنکا کے لیے پاکستانی برآمدات 2.68 فیصد بڑھ کر 11 کروڑ 44 لاکھ ڈالر ہو گئیں، جو مالی سال 2023 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 11 کروڑ 14 لاکھ ڈالر تھیں۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

مالی سال 2024 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران نیپال کے لیے برآمدات سالانہ بنیادوں پر 11.76 فیصد اضافے کے بعد 11 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہیں اور مالدیپ کے لیے برآمدات 17.49 فیصد بڑھ کر 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ بھوٹان کو کوئی برآمدات نہیں کی گئیں۔

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی