ماوا کا دسواں سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈز شو ،نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات اور نقد انعامات سے نوازا گیا

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )شہر اقتدار میں گزشتہ روز ماوا کا دسواں ٹیلنٹ ایوارڈ شو پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
ڈاکٹر نورولی شاہ نے سٹیج کی میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانے کے احترام میں سب اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے۔ وائس چئیر مین محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن حاجی جہانزیب خان برکی نے پروگرام میں آنیوالے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ آپ نے تنظیم کی اہمیت اور مقاصد پر روشنی ڈالی، آپ نے ماوا کے پلیٹ فارم سے قومی خدمت سے پیوستہ رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ آپ نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ یہ پلیٹ فارم ہم سب کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ ہم انفرادی طور پر کوئی کام نہیں کرسکتے ، لیکن باہم مل کر اپنی قوم کو بہت کچھ دے سکتے ہیں۔
خبیب فاؤنڈیشن کے چئیرمیں ندیم احمد خان نے فرمایا کہ یتیموں کی خدمت کرنا قسمت والوں کے نصیب میں ہوتا ہے۔ محسود علاقے نے بہت تلخیاں برداشت کی ہیں،ان کی محرومیوں کا ازالہ تعلیم میں ہی مضمر ہے۔ خبیب فاؤنڈیشن محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کےساتھ ہمیشہ مل کر کام کرے گا ۔
پروگرام میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی سطح پر جنوبی آپر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایسے طلباء و طالبات جنہوں نے پورے ملک کے مختلف تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات میں ملکی سطح پر اور پھر وزیریستان کی سطح پر وزیرستان کے سرکاری تعلیمی اداروں کی سطح پر نمایان نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات سمیت اعزازی شیلڈ پیش کئے گئے۔
وانہ سے خصوصی طور پر آنے والے دارلعلوم وزیرستان وانہ کی مہتمم حضرت مولانا نیک محمد صاحب نے ماوا کو خراج تحسین پیش کیا جو علاقے میں غربت کے خاتمے اور تعلیم کی شمع روشن کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ڈیکسن انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر احمد خان نے ماو ا سکالرشپ ان کے ادارے میں زیرتعلیم بچوں کی تعلیمی قابلیت پر گفتگو کی ۔ آپ نے فرمایا کہ ہمارے ادارے نے 5 کروڑ کی خطیر لاگت سے 177 تعلیمی وظائف ماوا کو دیے ہیں اور مستقبل میں ہم انہیں مزید بڑھائیں گے۔
اس تقریب میں دینی علوم میں شہادت العالمیہ کی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی کیش انعامات سمیت شیلڈ پیش کیے گئے۔ جنوبی وزیرستان کے سرکاری سکولوں میں پابندی سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے تین نمایاں ترین اساتذہ محترم اکرم علی برکی کانیگرم ہائی سکول ، محترم انعام اللہ ہیڈ ماسٹر مڈل سکول بدر چلویشتی ، عاور محترم علی مراد ہائی سکول نیو راغزائی کو بھی Best Teacher of the year اعزازات سے نوازا گیا۔
ماوا اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر نعمت اللہ نے دور دراز سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، آپ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ماوا اسلام آباد ٹیم کے رضاکاروں کو سلام پیش کیا۔
اس پروگرام میں بیسٹ وولنٹیر کا ایوارڈ ماوا ٹانک کے کوآرڈینیٹر شاکر خان کو جبکہ بیسٹ آفس منیجر ماوا کا ایوارڈ ماوا کراچی آفس کے انچارج عمران کو پیش کیا گیا۔
چئیرمین ماوا جناب رحمت خان نے 2014 سے لے کر اب تک کے طویل سفر پر روشنی ڈالی۔ آپ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرستان ایجوکیشن سٹی پر گفتگو کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ اس سے وزیرستان کا مستقبل وابستہ ہے، اس لئے اس کے قیام میں ہر بندہ اپنا کردار ادا کرے۔
اس پروگرام میں ماوا کی کارکردگی پر مشتمل ڈاکومنٹری جس میں ماوا کا سالانہ بجٹ ، ورکنگ پلان ، تکمیل شدہ اور جاری پراجیکٹس پر مفصل رپورٹ پیش کی گئی، جس میں اب تک ماوا پلیٹ فارم سے جاری ہونے والے 5000 سے زائد تعلیمی وظائف سمیت ماوا کے مختلف جاری پراجیکٹس پر روشنی ڈالی گئی۔ وزیرستان ایجوکیشن سٹی پر ایک الگ سے ڈاکومنٹری پیش کی گئی، جس میں اس پراجیکٹ کی اہمیت اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور قیام امن میں اس کے کردار کی ایک جھلک دکھائی گئی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اپنے کلیدی خطاب میں محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ میرے لئے سعادت کی بات ہوگی اگر میں کسی بھی موقع پر محسود قوم کے کام آسکوں۔ انہوں نے فرمایاں کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔
پروگرام میں وزیرستان کے قومی مشران ، عمائدین، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسرز، نوجوانان، طلباء اساتزہ کرام ، سابقہ چیف سیکرٹری خمارخان، کرنل یعقوب ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالصمد خان ، مئیر سرویکائی شاہ فیصل غازی ، حاجی ملک سعید انور ، سابقہ منسٹر اجمل خان وزیر ، سینیٹر دوست محمد ، سابقہ ڈائریکٹر ٹیلی کام زین اللہ محسود ، میجر مراد خان ، پرنسپل ہائی سکول کانیگرم جناب سند خان برکی ، ایس ایس ٹی سر اعظم جان محسود ، سابقہ رجسٹرار جناب محمد عالم خان صاحب ، کامران خان وزیر ، محمد صابر خان ، سابقہ کنڈیڈیٹ MNA جاوید اقبال صاحب ، حاجی سید محمد مچی خیل، ماوا اسلام آباد ممبر اور معاون الحاج یسین خان محسود، حاجی سلطان محمود صاحب ، ڈاکٹر نور بی بی ، ڈاکٹر قرۃ العین، اور ماوا کے وزیرستان ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، کراچی اور اسلام آباد کے ممبران نےشرکت کی۔ بیرون ملک ممبران کی جانب سے سابقہ جنرل مینجر پی ٹی سی ایل اینڈ اتصالات انجنئیر نصیب خان محسود صاحب شرکت کی۔
ماوا نے بانی ممبر روشان محسود نے تمام آنے والے معزز مہمانان گرامی کا فرداً فرداً شکریہ کیا اور مولانا نوراللہ رشیدی صاحب نے اختتامی دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کیلئے عشائیہ دیا گیا

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ