قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شاندار فری لائنسنگ روڑ شوکا انعقاد

گلگت ( وسیم بٹ)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایجاد لیبس کے تعاون سے شاندار فری لائنسنگ روڑ شو کا انققاد کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روڑ شو منعقد کرنے کامقصد طلبہ وطالبا ت کو فری لانسنگ اور آن لائن ارننگ کے جدید تقاضوں سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔روڑ شو کے مہمان خصوصی وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے ۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ دلشاد بانو،صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان ،ایجاد لیبس کے مینجنگ ڈائریکٹر اعظم ملک ، چیف ایگزیکٹیو افیسر کے سی بی ایل سید غلام محمد ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی صدف شاہین، مختلف اداروں کے زمہ داران ،فری لائنسنگ و آن لائن ارننگ کے ماہرین سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھے ۔روڑ شو سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ کے آئی یو اگلے پانچ سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے گلوبل ویلج بن جائے گی۔یونیورسٹی کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیںاور جامعہ میں فری لائنسنگ کو لازمی کورسز میں شامل کرنے سمیت جدید ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف کورسز کو جامعہ کے اکیڈمک پروگراموں میں شامل کررہے ہیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی میں آئی ٹی ٹاور بنانے کا خواب ہے ۔اس خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے مختلف پارٹنر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔بہت جلد آئی ٹی ٹاور کا خواب پورا ہوگا۔جہاں پر آئی ٹی سے متعلق تمام سہولیات طلبہ وطالبات کو میسر ہوں گی ۔ان سے قبل صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ دلشاد بانو،صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہاکہ جامعہ قراقرم کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر تمام شعبہ جات میں نوجوان نسل کو بھرپور تربیت فراہم کررہی ہے ۔جس کی وجہ سے ملکی وبین الاقوامی سطح پر جامعہ قراقرم کے طلبا کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔جس پر وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوںنے صوبائی حکومت کی جانب سے جامعہ قراقرم کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس سے قبل ایجاد لیبس کے مینجنگ ڈائریکٹر اعظم ملک،چیف ایگزیکٹیو افیسر کے سی بی ایل سید غلام محمد ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی صدف شاہین و دیگر ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کو ضروری قرار دیتے ہوئے طلبا کو تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی ماہرتوں سے لیس ہونے پر زور دیااور فری لائنسنگ اور آن لائن آرننگ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔یادرہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اب تک 2000 سے زائد نوجوانوں کو فری لانس مہارتوں پر تربیت دی ہے اور ان میں سے نصف نے پہلے ہی آن لائن کمانا شروع کر دیا ہے۔ اب تک قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گریجویٹس نے فری لانس مارکیٹوں سے کئی ملین ڈالر کما چکے ہیں۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایجاد کمپنی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ،ٹیک انوویشن بیس ماحول پید اکرنے پر کام کریں گے۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ایجاد کمپنی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیا گیا ۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باہمی سمجھوتے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ ایجاد کمپنی کی جانب سے مینجنگ ڈائریکتر اعظم ملک نے دستخط کئے ۔باہمی سمجھوتے کے مطابق دونوں ادارے ٹیک انوویشن بیس ماحول پید ا کرنے سے متعلق کام کریں گے ۔ یاد رہے کہ اس ہفتے کے دوران قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا بین الاقوامی ملکی اداروں کے ساتھ یہ تیسرا معاہدہ ہے ۔ پچھلے دنوں جرمن یونیورسٹی اور ملایا یونیورسٹی ملائیشیا کے ساتھ سمجھوتہ طے پایا تھا ۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بیسک کونسلنک سکلز کے عنوان پر آگاہی سیشن کا انعقاد

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف کلینیکل سائیکالوجی یونیورسٹی آف کراچی اور ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کے آئی یو کے اشتراک سے ایک روزہ بیسک کونسلنگ سکلز کے عنوان پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیشن میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسرڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کہا ہے کہ منشیات نوجوانوں کے اوپر منفی اثرات ڈالتی ہیں جس سے صحتیابی میں کمی، تعلیمی اختلالات، اور معاشی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے جسکی وجہ سے انسان کو نارمل زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ منشیات سے معاشرے تباہ ہوتے ہیں، اس سے صحت، تعلیم، اور معاشرتی موقعات متاثر ہوتے ہیں منشیات کی روک تھام کے لئے، حکومتی ادارے اور زمہ دارا فراد محنت کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے طلباء سے کہا کہ آپ اپنے علاقے میں منشیات کے خلاف مہم چلائیں اور عوام کو آگاہ کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ سائیکالوجی میں منشیات کا اثر بہت تناول پذیر ہے۔ اس سے انسان کی نفسیات پر برا اثر پڑنے کے ساتھ ساتھ شدت پذیر مزاج، اور دیگر جذباتی صورتوں میں تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔ طلباء کو چاہیے کہ اس لعنت سے دور رہ کر صحت مندانہ زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس کے علاقوں کو بھی منشیات سے پاک رہو کے مہم چلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے منتظمین اور رضاکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔

تازہ ترین

September 9, 2024

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ

September 8, 2024

اعلی حضرت کی تعلیمات و فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہے:پیر عرفان شاہ مجدد ی

September 8, 2024

انجمن طلبا اسلام و مصطفائی تحریک جگنہ کے زیر اہتمام سیالکوٹ روڈ فتومنڈ سے سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی

September 8, 2024

سمندری ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،رومینہ خورشید عالم

September 8, 2024

اسلام اباد چیمبر اف کامرس نے فرید کبڈی اکیڈمی کو18 کے مقابلے 24پوائنٹس سے ہرا دیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ