غزہ میں روایتی جنگ نہیں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، جمعیت علماء اہل حدیث

اسلام آباد/راو لپنڈی (سٹاف رپورٹر)غزہ میں روایتی جنگ نہیں نسل کشی ہورہی ہے، غزہ میں اسرائیل کی دوبارہ بمباری اقوام متحدہ اور عالمی رہنمائوں کی ناکامی ہے۔ غزہ پر عرب ممالک،ایران اورترکیہ کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے،ثابت ہوگیاہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر قراردادوں سے حل نہیں ہوں گے،ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے ،چلاس واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش دیگررہنمائوںحاجی عبدالغفارسلفی،علامہ عبدالخالق فریدی،،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ غزہ کے معاملے پرمسلم ممالک ،اقوام متحدہ اورعالمی رہنماء ناکام ہوگئے ہیں غزہ میں ایک مرتبہ پھرقتل عام جاری ہے اومسلم حکمرانوں نے پھرسے خاموشی اختیارکرلی ہے سلامتی کونسل کی اپنے فیصلوں کو نافذ کرنے میں ناکامی غزہ پر جاری بمباری کی وجہ ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو رکوانے میں ناکام ہوگئی ، پوری دنیا میں مسلمان اور انسانیت کے ہمدرد کروڑوں انسان جنگ کی وجہ سے شدید اضطراب میں ہیں۔افسوسناک امریہ ہے کہ غزہ میں قتل عام کے دوران 61صحافی قتل مار ے جاچکے ہیں مگربین الاقوامی نشریاتی ادارے بھی اس ظلم کے خلاف آوازاٹھانے سے قاصرہیں اسی طرح آج تک کسی جنگ میں بچوں کی اتنی اموات نہیں ہوئیں جتنی غزہ میں ہوئیں مگرانسانی حقوق کے ادارے اوراین جی اوزخاموشی اختیارکی ہوئی ہیں غزہ کے مسئلے پر مسلم حکمرانوں اور عوام کا تعلق امنقطع ہوچکاہے ، عوام اس ظلم وبربریت کے خلاف سراپااحتجاج ہیں مگرحکمرانوں پرسکوت مرگ طاری ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت پوری انسانیت،انسانیت دشمن طاقتوں کے نرغے میں ہے دور حاضرکی استعماری قوتیں عالم اسلام کی دینی ، علمی، ثقافتی، تہذیبی روایات اورآزادی و استقلال کو ختم کرنے اور وسائل کو تباہ کرنے کے درپے ہیںفلسطین تاکشمیراقوام متحدہ کی قراردادیں بے معنی ہوکررہے گئی ہیں اسرائیل اورانڈیاان قراردادوں کوکوئی اہمیت نہیں دے رہا اقوام متحدہ بھی مسلمانوں کے مسائل میں حل کرنے میں ناکام ہوچکاہے اسرائیل ایک دہشت گردریاست ہے جوعالمی طاقتوں کی ایماء پرفلسطینیوں کاقتل عام کررہاہے ۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول