نواز شریف کے پاکستان جانے اور عدالتوں کے انصاف کرنے سے سیاست نیا رخ اختیار کررہی ہے،بیرسٹر امجد ملک

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اور اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاکستان جانے اور عدالتوں کے انصاف کرنے سے سیاست نیا رخ اختیار کررہی ہے،آنے والا دور مسلم لیگ (ن )کا ہوگا،آنے والے دور میں اوورسیز بینک، ملکی ائیرلائن کی ڈائرکٹ فلائٹس، فون ٹیکس کے خاتمے ، ون ونڈو سرمایہ کاری آپریشن ،قبضہ کے خاتمے کیلئے عدالتوں سمیت پارلیمان میں نمائندگی کیلئے سیٹوں کے اجرا کیلئے آئین سازی کیلئے کوششیں کریں گے، اوورسیز پاکستانیز پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کی حمایت جاری رکھیں ۔ بیرسٹر امجد ملک نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں مسلم لیگی عہدیداران سے ملاقات کی اور اپنے خطاب میں پاکستان کی ان انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔ملاقات کا اہتمام سویڈن مسلم لیگ (ن )کے صدر سعید شیخ اور سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ اور چیئرمین جنید نواز چوہدری نے کیا ۔اس تقریب کا اہتمام سٹاک ہوم کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ چیئرمین ، سرپرست اعلی ، صدر اور جنرل سیکرٹری نے پھولوں کے گلدستوں سے مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کا سویڈن میں استقبال کیا۔ اس ملاقات میں دور دور سے عہدیداران نے شرکت کی۔مالمو سے سرپرست اعلی اسد ایاز ، سرپرست غلام محمد بھلی، چئیرمین جنید نواز چوہدری، صدر سعید شیخ، سیکرٹری جنرل کاشف بھٹہ، سینئر نائب صدر مسعود منہاس اور شکیل چوہدری، سیکرٹری فنانس حسن غلام، سیکرٹری اطلاعات حیدر شاہ ، ٹریڈر ونگ صدر ، نائب صدر طارق چوہدری ، خصوصی ایڈوائزر عمیر ضیا بھٹی، نائب صدر عرفان الحسن، رضوان بھٹی ، محمد مدثر، زوالفقار علی، عاطف عزیز بھٹہ سمیت دیکر نے شرکت کی۔کاشف عزیز بھٹہ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ حیدر شاہ نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور محمد مدثر نے نعت مقبول کے چند اشعار پڑھے۔ شرکا نے مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کو سٹاک ہوم میں خوش آمدید کہا۔سرپرست اعلی اسد ایاز نے کہا کہ ہم بیرسٹر امجد ملک کو سویڈن میں خوش آمدید کہتے ہیں اور آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ کو جتوائیں گے۔سرپرست غلام محمد بھلی، چیئرمین جنید نواز چوہدری،سیکرٹری جنرل کاشف بھٹہ، سینئر نائب صدر مسعود منہاس نے زور دیا کہ متحد رہ کر پارٹی کی خدمت کی جائے اور مسلم لیگ کا کام کرنے والی کی ملکر حوصلہ افزائی کی جائے اور تنظیم سازی کیساتھ ساتھ انتظامی طور پر ملکر پارٹی اور ملک کیلئے بیرون ملک کام کیا جائے۔صدر مسلم لیگ (ن )سعید شیخ نے سپاسنامہ پیش کیا۔ پارٹی کی کارکردگی سامنے رکھی اور ماضی کو بھلا کر مستقبل میں مسلم لیگ ن سویڈن کو مثالی چیپٹر بنانے کا وعدہ اور اعادہ کیا۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ تمام سویڈن چیپٹر کے عہدیداران سے ملاقات بہت مفید رہی، مسلم لیگ (ن )سویڈن کے تمام عہدیداران کے لیے میری نیک خواہشات ہیں اور آپ کے پیار، خوش آمدید کہنے اور وقت دینے اور مہمان نوازی کا بے حد شکریہ ۔انہوںنے کہاکہ براہ کرم اپنے دانشمندانہ تجربے اور بردباری کیساتھ پاکستان اور مسلم لیگ (ن )کی حمایت جاری رکھیں۔مہمان خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی ہے اوورسیز پاکستانیوں کا بھلا کیا گیاہے انشااللہ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے پاکستان جانے سے اور عدالتوں کے انصاف کرنے سے ملک میں سیاست ایک نیا رخ اختیار کررہی ہے۔ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا انشااللہ۔چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے شرکا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اووورسیز سے یا پاکستان میں امیدواران کی مدد کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دور میں اوورسیز بینک، ملکی ائیرلائن کی ڈائرکٹ فلائٹس، فون ٹیکس کے خاتمے ، ون ونڈو سرمایہ کاری آپریشن ،قبضہ کے خاتمے کیلئے عدالتوں سمیت پارلیمان میں نمائندگی کیلئے سیٹوں کے اجرا کیلئے آئین سازی کیلئے کوششیں کریں گے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ڈاکٹر ظہور احمد کی شکل میں سویڈن کو ایک قابل محنتی اور تجربہ کار سفارت کار پاکستانی سفیر کے طور پر ملا ہے، انکے تجربے معلومات اور تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیے۔آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے شرکا کو شیلڈ عطا کیں اور صدر جماعت نے اپنی کابینہ سے ملکر بیرسٹر امجد ملک کو شیلڈ پیش کی۔ شکیل چوہدری نے تمام مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیے کا اہتمام کیا۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول