اسلام آباد پولیس کا ہائی سکیورٹی زون میں شہریوں کے کوائف کے اندراج اور موثر تلاشی کا عمل جاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج اور موثر تلاشی کا عمل جاری ہے،ہائی سیکیورٹی زون کے مختلف ناکہ جات پر قانون کی خلاف ورزی پر متعددگاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکار ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے کوائف کے اندراج،شناختی دستاویزات کی جانچ اور موثر تلاشی عمل میں لارہے ہیں،اس کے ساتھ مختلف ناکہ جات پر گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی،گزشتہ ماہ کے دوران ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر تعینات پولیس اہلکاروں نے 2,703کالے شیشوں ،146غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور56بغیر کاغذات والی گاڑیوںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بغیر ہیلمٹ اور زائد سواری کی خلاف ورزی پر1,613موٹر سائیکل سواروں کو چالان جاری کیے،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی مکمل ذمہ داری کے ساتھ اداکریں،کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم سرکاری و نجی املاک اور سفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے والے تمام شہریوں کے کوائف کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،شناختی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے،تمام مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جائے اور عوام کے ساتھ مثبت رویہ اپنایاجا ئے،انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی وہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں،اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگر می کے متعلق اپنے قریبی تھانہ ،ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-یا “آئی سی ٹی 15-©”ایپ پر اطلاع کریں۔

مزید پڑھیں: اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول