آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

گلگت (وسیم بٹ)آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقادکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بھرپور انداز میں عالمی یوم منایا جاتا ہے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی نیوٹریشن ہیلتھ سوسائٹی نے نیوٹریشن سیل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اوریونیسف پاکستان کے اشتراک سے یونیورسٹی کے مشرف ہال میں آئیوڈین کی کمی کے عالمی دن سے متعلق شاندار سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں آیوڈین کے استعمال کی اہمیت اور صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔سیمینار میں کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ، اساتذہ،انتظامی آفیسرز،نیوٹریشن سیل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اوریونیسف پاکستان کے زمہ داران سمیت طلباء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔سیمینار میں وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،یونیسف سکیل اپ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نادار،ولڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر یعقوب نے آئیوڈئزڈ سالٹ استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے شرکاء کو آیوڈین، اس کی کمی کے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا اور زور دیا کہ وہ صرف آیوڈین والے نمک کا مطالبہ کریں اور استعمال کریں۔ا س سے قبل اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عارف حسین،ڈاکٹر سرتاج احمد و دیگر مقررین نے طالب علموں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ جس علاقے میں رہ رہتے ہیں وہاں وہ صرف آئیوڈین والا نمک ڈیمانڈ کریں۔

کے آئی یو شعبہ ارتھ سائنسز کے فیکلٹی ممبر اصغر خان نے کومنگ یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی یونان چائنہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ ارتھ سائنسز کے فیکلٹی ممبر اصغر خان نے کومنگ یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی یونان چائنہ (Kunming University of Science and Technology, Yunnan, China) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈاکٹر اصغر خان نے پی ایچ ڈی ک کے لیے 2017 میں چائنا سکالرشپ کونسل کے تحت اسکالرشپ حاصل کیاتھا۔ان کا پی ایچ ڈی مقالہ ایوارڈ کے لیے بھی نامز د کیا گیا ہے۔ڈاکٹر اصغر خان کی ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے دوران ان کی تحقیق بنیادی طور پر ہنزہ نگر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ آفات پر مرکوز تھی اور اس کے نتائج نامور جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ پی ایچ ڈی کرنے پر وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور یونیورسٹی کی انتظامی وتدریسی افسران نے ڈاکٹراصغر خان کو اس اہم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کیا۔

وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سکول آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن کا افتتاح کرلیا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سکول آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن کا افتتاح کرلیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکول آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن میں ٹیکنوووکیشنل ٹریننگ،ڈپلومہ کورسز،چائنز لنگویج سمیت مختلف قسم کے قلیل المدتی و طویل المدتی کورسز کرائے جائیں گے۔سکول آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفسران موجود تھے۔ سکول آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن کے افتتاح کے بعد ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سنٹر نے نئی قائم کردہ سکول آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹینیونگ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے شارٹ ٹرم و لانگ ٹرم حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول